۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصودڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت سیدہ زینب کبری ع تاریخ انسانی کی بے مثال شخصیت ہیں جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا آپ کا نام سیدالانبیاء ص نے زینب یہ کہہ کر رکھا کہ آپ اپنے باپ کی زینت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یکم شعبان المعظم ولادت سیدہ طاہرہ عالمہ غیر معلمہ حضرت زینب کبری ع کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے پوری امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سیدہ زینب کبری ع تاریخ انسانی کی بے مثال شخصیت ہیں جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا آپ کا نام سیدالانبیاء ص نے زینب یہ کہہ کر رکھا کہ آپ اپنے باپ کی زینت ہیں۔ سیدہ زینب کبری ع نے تاریخ انسانیت میں عظیم کارنامہ انجام دیا جو تا قیامت اھل حق و صداقت کے لئے رہنما اصول بن گیا۔

 انہوں نےکہا کہ امام زمانہ ع کی معرفت اطاعت اور ان کی راہ میں ایثار کرنے میں سیدہ زینب کبری ع کا کوئی ثانی نہیں۔ آپ کو عظمت کردار کے باعث ثانی زھراء کا خطاب ملا۔ مگر زینب کبری ع کے بے مثال کردار کے باعث تاریخ انسانی میں کوئی ثانی زینب نہ بن سکا۔ خدا کے دین کی سربلندی اور اعلی انسانی اقدار کی حفاظت کے لئے سیدہ زینب کبری ع نے جو بے نظیر قربانی دی اس کے باعث عالم انسانیت تا قیامت سیدہ زینب کبری ع کا مقروض رہے گا۔



لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .